شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 خوارج کی شناخت، 2 افغان نکلے

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے درانداز خوارج کی شناخت ہوگئی، ان میں دو دہشتگرد افغان شہری بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، جن میں ایک کی شناخت امیر حمزہ حقیار کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے ایک اور دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولد زرولی کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا سے تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام دہشتگرد دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ہلاک کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں