ملک بھر میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا
کراچی :(دنیا نیوز) مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
صرافہ مارکیٹیوں کے تاجروں کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت 490362 روپے پر برقرار ہے، 10 گرام سونے کی قیمت420406 روپے ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 7794 روپے پرمستحکم رہی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا بھی 4676 ڈالر پر برقرار ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3,400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہو گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 160 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 7 ہزار 794 روپے تک جا پہنچی تھی۔