خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال بارے تازہ اعداد و شمار جاری
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال بارے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق بڈھنی نالہ میں درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 12 ہزار 729 کیوسک، کابل دریا ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، پانی کا بہاؤ 62 ہزار 200 کیوسک ہے، ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار 844 کیوسک، لو لیول فلڈ برقرار ہے۔
دریائے باڑہ چمکنی میں 13 ہزار 950 کیوسک پانی، نچلے درجے کی صورتحال ہے، دریائے گمبیلا میں پانی کا بہاؤ 43 ہزار 753 کیوسک، نچلے درجےکا سیلاب ہے۔
دریائے کرم میں 23 ہزار 563 کیوسک پانی، نچلے درجے کا سیلاب، دریائے سندھ اٹک خیرآباد میں پانی نارمل سطح پر، بہاؤ 79 ہزار 200 کیوسک ہے۔
منڈا ہیڈورکس، سوات اور پنجکوڑہ دریا میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے، ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بدنی نالہ اور کابل دریا کے اطراف الرٹ جاری کر دیا گیا، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری جاری ہے۔