اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماع پر پابندی، ریڈ زون بند
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،احتجاج اور مظاہرے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی، ریڈ زون بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 بدستور نافذ ہے، تمام قسم کے اجتماعات غیرقانونی تصور کئے جائیں گے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی اجتماع کا حصہ مت بنیں، احتجاج، مظاہرے یا اجتماع کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
امریکا،اسرائیل کے ایران پر حملے میں سید علی خامنہ ای کی شہادت کےخلاف احتجاج اسلام آباد میں بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین کی بڑی تعداد سرینا چوک پر موجود ہے۔
پولیس نےکینٹیر لگا کر سرینا چوک جانےوالےتمام راستےبند کر دیئے، قیدی وینز بھی سرینا چوک پر پہنچا دی گئیں۔