پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایران کے مشرق وسطیٰ میں مختلف ممالک پر حملوں کی مذمت

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر پر حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، پاکستانی شہری کے یو اے ای میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنا چاہیے، ہم عمان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں