فضا علی کی حالیہ وائرل ویڈیو پر ہونیوالی تنقید کے بعد وضاحت
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور میزبان فضا علی نے حالیہ لائیو شو کی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحت پیش کر دی۔
فضا علی کے کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردِعمل تھا۔