ماورا حسین نے رونے کی تکنیک سے پردہ اٹھا دیا
کراچی(آئی این پی)اداکارہ ماورا حسین نے اپنی حقیقت کے قریب رونے کی تکنیک سے پردہ اٹھا دیا۔
جذباتی مناظر میں رونے کے فن پر مہارت حاصل کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ ابتدا میں جب امی سے ڈانٹ پڑتی تھی تو رونا آتا تھا، تو میں خود کو آئینے میں دیکھا کرتی تھی۔ماورا نے کہا کہ اپنے پہلے رونے کے منظر میں مجھے ہدایت کار کی جانب سے ڈانٹ پڑی، جس نے مجھے رونے میں مدد دی، اس وقت میں کم عمر تھی، اس لیے ہدایت کار کے سخت لہجے پر رونا آسان تھا، اب میں اپنے ہدایت کاروں کی تربیت سے بہت کچھ سیکھ چکی ہوں، میں نے سمجھ لیا ہے کہ دکھ کو اپنے اندر سے گزرنے دینا کیا ہوتا ہے اور اس نے میرے کیریئر کو مکمل طور پر بدل دیا۔