سبرینا کارپینٹر نے عربی مداحوں سے معافی مانگ لی
نیو یارک (این این آئی) امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر نے عرب کے جشن منانے کے روایتی انداز زغروطہ کو عجیب کہنے پر معافی مانگ لی۔
گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران شرکا میں موجود ان کے ایک عربی مداح نے اپنے روایتی انداز میں خوشی کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے یہاں پر کوئی یوڈیلنگ کر رہا ہے ۔سبرینا کارپینٹر نے کہا کہ مجھے یہ بالکل پسند نہیں جس پر عربی مداح نے جواب دیا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے یہ آواز ہماری ثقافت میں کسی خوشی کے موقع پر جشن منانے کیلئے نکالی جاتی ہے ۔سبرینا کارپینٹر یہ وضاحت سننے کے بعد کہا کہ یہ بہت عجیب آواز ہے ۔ سبرینا کارپینٹر پر تنقید کرنے والوں نے انہیں بے حس انسان قرار دے دیا۔ جس پر گلوکارہ نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔