فی الحال شادی کیلئے تیار نہیں ہوں:مہوش حیات
کراچی(آئی این پی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ میرا شوہر خوش مزاج انسان ہو ۔مہوش حیات نے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔