گجو متہ:مبینہ مقابلہ، 19 کروڑ ڈکیتی کا ملزم ہلاک، 3 فرار

 گجو متہ:مبینہ مقابلہ، 19 کروڑ ڈکیتی کا ملزم ہلاک، 3 فرار

مارا گیاڈاکو ڈیفنس اے میں ہونیوالی واردات میں ملوث تھا:ڈی آئی جی آپریشنز پولیس نے دیگر 3فرار ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کاہنہ کے علاقہ گجو متہ میں گزشتہ رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ڈیفنس اے میں شہری عامر سعید کے گھر 19کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ایک ڈاکو ماراگیا،اسکے 3ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم ڈیفنس اے میں 19کروڑروپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کے دیگر 3فرارساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈکیتی واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی پکڑ لی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں