کاہنہ :ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

کاہنہ :ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے ، لاشیں مردہ خانے منتقل

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2افراد جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے  موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، مرنے والے دونوں افراد کی عمریں 40اور 50سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔اطلاع پر متعلقہ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی جبکہ ایدھی کے رضا کاروں نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں