سابقہ رنجش، باپ بیٹے کو قابو کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر باپ بیٹے کو قابو کر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں خالد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے مبینہ طور پر انہیں قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔