وارداتیں:شہری لاکھوں روپے، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں روپے، فونز، قیمتی اشیا سے محروم

ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والوں میں گوہر، لطیف، سیف، فیضان اور احمد نثار شامل نواب ٹائون، گلشن راوی گاڑیاں، نولکھا، سول لائنز ،ٹبی سٹی سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔ڈاکوئوں نے غازی أٓباد میں گوہر سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹائون میں لطیف سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مانگامنڈی میں سیف سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں فیضان سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں احمد نثار سے 2 لاکھ 30ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا ۔چور نواب ٹائون اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ نولکھا، سول لائنز اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں لیکر رفوچکر ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں