سیالکوٹ277:منی پٹرول پمپ سیل ، مشینری ضبط
انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مشترکہ طور پر کارروا ئیاں کر رہیں :خالد شہزاد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر ضلع بھر گذشتہ دو ماہ کے دوران 277منی پٹرول پمپس اور غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ سٹیشنز کو سر بمہر کیا گیا ہے جبکہ 385پٹرول ڈسپنسرز، ڈی کنٹنگ مشینیں اور سلنڈر ضبط کئے جاچکے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سیالکوٹ خالد شہزاد نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ دفعہ 285/286 کے تحت مقدمات درج کرواگئے جبکہ سول ڈیفنس سپیشل پاور رول 1951کے رول 9کے تحت چالان کر کے کورٹ سے 4لاکھ روپے جرمانے اور 24غیر قانونی پٹرول اور ایل پی جی فروخت کرنے کی پاداش میں مقدمات درج کر ائے گئے ہیں۔خالد شہزاد نے کہا کہ غیر پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور اس میں انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں مشترکہ طور پر متحرک ہوتی ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کی تحصیل کی سطح پر باقاعدہ میپنگ کی گئی ہے اور انکے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔