رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ،کھلاڑیوں سپورٹس آرگنائزرز، نوجوانوں

رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول  کی افتتاحی تقریب ،کھلاڑیوں سپورٹس آرگنائزرز، نوجوانوں

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول 2026 کی افتتاحی تقریب، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے رمضان نائٹ سپورٹس فیسٹیول 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں کھلاڑیوں، سپورٹس آرگنائزرز، نوجوانوں اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے فیسٹیول کے مختلف مقابلوں اور انتظامات کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیلوں کے ایونٹس نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں