ڈی پی او کاپولیس خدمت مرکز نوشہرہ اور پولیس گیسٹ ہاؤس اوچھالی کا اچانک دورہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز نوشہرہ اور پولیس گیسٹ ہاؤس اوچھالی کا اچانک معائنہ کیا ۔
اس دوران انہوں نے وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اورتعمیراتی کام کے معیار، رفتار و برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کو انتباہ کیا کہ کام کی کوالٹی پرکسی صورت سمجھوتہ نہ ہو گا۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ پولیس دفاتر کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ دفاتر میں آنے والے شہریوں کو باعزت اور بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔