امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت ،ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایران سے اظہارِ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔تفصیل کے مطابق مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر سرگودھا میں جامعہ قاسم العلوم چونگی نمبر 9 پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیرِ ضلع میاں قاسم اویس تلہ نے کی۔ مظاہرے میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے ۔امیرِ ضلع میاں قاسم اویس تلہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا\\\"ہم آج یہاں مظلوموں کی حمایت اور ایران کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی دہشت گردی اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے ،عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امتِ مسلمہ کے حکمران مصلحت پسندی چھوڑ کر عملی اقدامات کریں۔مظاہرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فلسطینی اور ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور صیہونی ریاست کی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرے کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں