لیسکو افسروں ، ملازموں کیلئے عید بونس کی سمری بی او ڈی کو ارسال
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو انتظامیہ کا افسران و ملازمین کو عید بونس دینے کا فیصلہ ،لیسکو انتظامیہ نے ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی سمری بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال کردی۔
لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر زکی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا،بورڈ آف ڈائریکٹر زکی منظوری کے بعد افسروں و ملازموں کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی\\\\ذرائع کے مطابق لیسکو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ایجنڈا شامل کردیا۔