منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور بھیک مانگنے پر 18 افراد گرفتار

 منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور  بھیک مانگنے پر 18 افراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان پولیس نے منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں مختلف کارروائیوں کے دوران 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس نے ملزمان سے چرس، شراب اور۔۔

 پستول برآمد کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق راجہ رام پولیس نے عارف سے 230 گرام، صدر جلالپور پولیس نے لیاقت حسین سے 1240 گرام، شاہ رکن عالم پولیس نے امجد حسین سے 30 لیٹر اور اشفاق سے 10 لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے شاہد سے 540 گرام، صدر پولیس نے عذرا بی بی سے 1200 گرام، مظفرآباد پولیس نے غلام فرید سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ الپہ پولیس نے شاہد سے 30 لیٹر جبکہ کینٹ پولیس نے قربان سے 20 لیٹر شراب پکڑی۔ صدر پولیس نے نعمان کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کر لیا۔دوسری جانب دولت گیٹ پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں ثمینہ گل، رشیدہ مائی، امیراں مائی سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...