لالہ موسیٰ ڈیلائسزسنٹر نعمت سے کم نہیں :عرفان احمد صفی
مخیر حضرات کو دل کھول کر عطیات دینے چا ہئیں:تقریب سے خطاب
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰڈیلائسز ٹیم کی جانب سے صحافیوں کو ڈیلائسزسنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سٹی ناظم چودھری عرفان احمدصفی تھے ،لالہ موسیٰ ڈیلائسزسنٹر کی ٹیم حاجی ارشدمحمود،میاں جاویدحیدر،ندیم نیلم ،رضوان احمد،شہزادراجہ،میاں محمدعظیم،شیخ محمدعثمان ودیگر نے مہمانوں کوویلکم کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادراجہ،شیخ محمدعثمان اور حاجی ارشدمحمودنے لالہ موسیٰ ڈیلائسزسنٹر کے حوالے سے تعارف پیش کیااور بریفنگ دی ،لالہ موسیٰ پریس کلب کی طرف سے گروپ لیڈر یاسین بٹ ،سرپرست اعلیٰ افضال احمدطاہر ،چودھری محمدسرور ،جنرل سیکرٹری عبدالرحمن طارق نے پریس کلب کی طرف سے ڈیلائسزسنٹر کیلئے 50ہزارروپے عطیہ دینے کااعلان کیا۔ عرفان احمدصفی نے لالہ موسیٰ ڈیلائسزسنٹرکو علاقہ کے عوام کیلئے نعمت قراردیتے ہوئے کہاکہ لالہ موسیٰ ڈیلائسزسنٹر خیرکامنصوبہ ہے اس کیلئے مخیر حضرات کو دل کھول کر عطیات دینے چا ہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments