میونسپل کمیٹی میں مبینہ کرپشن ،لیگی رہنماکی بھوک ہڑتال
چیف آفیسر اکرام اﷲ سندھو پر بوگس فرمز بنانے کا الزام ،حکام کی تر دید
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور بزرگ رہنما پرویز رشید نے گزشتہ روز فوارہ چوک میں میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں مبینہ کروڑوں کی کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتالی ک کیمپ شام تک لگائے رکھا۔اس موقع پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی میں چیف آفیسر اکرام اﷲ سندھو، ایکسین ،اوورسیئر کرپشن کا منبع بنے ہوئے ہیں اور سندھو مافیا نے بوگس فرمز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی میں کروڑوں کی کرپشن کی جا رہی ہے ، اور اسوقت میونسپل کمیٹی شہریوں کے لیے سفید ہاتھی بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوارہ چوک میں بیوٹیفکیشن کے نام پر ناقص اور دو نمبرٹف ٹائل لگائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ میونسپل کمیٹی میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر میونسپل کمیٹی سے کرپشن کا خاتمہ نہ کیا گیا اور ان کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔دوسری جانب چیف آفیسر اکرام اﷲ سندھو اور دیگر افسر وں نے ان کے الزامات کی تردید کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments