2 دوستوں پر ڈنڈوں سے تشدد، نوجوان کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی

 2 دوستوں پر ڈنڈوں سے تشدد، نوجوان کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی

عاصمہ کے بیٹے اوردوست کوماراپیٹاگیااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں سابقہ رنجش پر دو دوستوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا۔ مدعیہ عاصمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اس کے بیٹے اور اس کے دوست کو قابو کرکے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کے بیٹے کے سر کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...