ناقص مصالحے فروخت کرنے والا یونٹ سیل، مالک پر مقدمہ

ناقص مصالحے فروخت کرنے والا یونٹ سیل، مالک پر مقدمہ

لیبارٹری لاہور کی رپورٹس میں تینوں نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ناقص مصالحہ جات فروخت کرنے والا یونٹ سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سپلائی روڈ پر واقع شیخ مصالحہ جات سے حاصل کیے گئے تین نمونے لیبارٹری بھجوائے تھے ، جن میں مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر شامل تھے ۔پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری لاہور کی رپورٹس میں تینوں نمونے غیر معیاری قرار دیے گئے ، جبکہ سرخ مرچ پاؤڈر میں ملاوٹ کی تصدیق ہوئی۔ لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے پر فوڈ سیفٹی آفیسر عائشہ بابر نے ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دکان کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود مالک خرم شہزاد کو لیبارٹری رپورٹس اور قانونی نوٹسز کی نقول فراہم کرتے ہوئے کاروبار کے خلاف ہنگامی ممانعتی احکامات نافذ کر دیے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں تھانہ اربن ایریا پولیس نے خرم شہزاد کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء کی دفعات 22(1)، 23 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...