کمشنر کا انبالہ مسلم کالج کی ترقیاتی سکیم پر کام تیز کرنے کا حکم
کمشنر کا انبالہ مسلم کالج کی ترقیاتی سکیم پر کام تیز کرنے کا حکمباقی ماندہ کام کی راہ میں حائل تکنیکی خامیوں کو فوری دور کیا جائے : ہدایت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت انبالہ مسلم کالج کی ترقیاتی سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، اب تک ہونے والی پیش رفت اور باقی ماندہ کام کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انبالہ مسلم کالج کی ترقیاتی سکیم پر فزیکل کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ بعض کام تاحال زیرِ تکمیل ہیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ کام کی راہ میں حائل تکنیکی خامیوں کو فوری دور کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام مطلوبہ تکنیکی و انتظامی تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام میں معیار کو یقینی بناتے ہوئے کام کی رفتار تیز کی جائے اور باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سپرنٹنڈنگ انجینئر/ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز سرگودھا، پرنسپل انبالہ مسلم کالج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments