اقدام قتل کے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد
میانوالی (نامہ نگار) تھانہ چکڑالہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم سے دوران تفتیش واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر ساجد خان نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد عمران ولد محمد چراغ سکنہ ڈھوک دلے خیل سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول برآمد کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments