منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 کلو 760 گرام چرس برآمد
مڈھ رانجھا (نمائندہ دُنیا) مڈھ رانجھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو 760 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ملزمان ظفر اور الیاس کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 760 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments