جی سی ویمن یونیورسٹی کا ڈھاکہ یونیورسٹی سے تعلیمی تعاون کا معاہدہ
جامعات اساتذہ اور طالبات کے تبادلے ، وظائف کی فراہمی میں تعاون کریں گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) کی رہنمائی اور خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد (جی سی ڈبلیو یو ایف) نے بنگلہ دیش کی یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیئے ہیں۔یہ معاہدہ جامعہ کے بین الاقوامی روابط کو وسعت دینے اور عالمی سطح پر تعلیمی و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ معاہدے کے تحت دونوں جامعات اساتذہ اور طالبات کے تبادلے ، وظائف کی فراہمی، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تحقیقی مقالات کی اشاعت میں تعاون کریں گی، جبکہ بین الاقوامی کانفرنسز، ورکشاپس، ویبینارز اور ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مشترکہ انعقاد کیا جائے گا،اس اشتراک کے نتیجے میں اساتذہ اور طالبات کو بین الاقوامی تعلیمی و تحقیقی مواقع سے استفادے اور علمی تجربات کے تبادلے کے نئے امکانات میسر آئیں گے ۔مفاہمتی یادداشت پر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ثمین جبکہ یونیورسٹی آف ڈھاکہ کی جانب سے ٹریژرر پروفیسر ڈاکٹر ایم جہانگیر عالم چوہدری نے دستخط کیے ۔یہ معاہدہ جامعہ کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ، تحقیقی تعاون اور عالمی جامعات کے ساتھ ادارہ جاتی اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments