گوجرہ:معمولی جھگڑے پر فائرنگ، 40سالہ شخص جاں بحق
چک نمبر 351ج ب کلیان داس کے نصیرباجوہ کو طارق نے گولیاں ماریں
گوجرہ (نمائندہ دنیا) معمولی جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 351 ج ب کلیان داس کے رہائشی 40 سالہ نصیر باجوہ کا گاؤں ہی کے رہائشی طارق نامی شخص سے جھگڑا ہو گیا، جس پر طارق نے نصیر باجوہ پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments