سنی تحریک نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کر دی

سنی تحریک نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کر دی

سیاسی استحکام میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کاررو ائی کی جائے :مرکزی رہنما

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک، سنی ایکشن کمیٹی اور دیگر ہم خیال مذہبی جماعتوں کے ذمہ دار وں نے سنی ایکشن کمیٹی کے مشترکہ پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی انتظامی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام اور سیاسی و مالی شفافیت کے حوالے سے اپنا دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ سنی ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین جہانگیر قادری نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے انتظامی مسائل اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے خاتمے کے لیے سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی قوتوں نے صوبوں میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جو اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ جہانگیر قادری نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا قیام کسی کے خلاف نہیں بلکہ خالصتاً عوامی فلاح اور انتظامی سہولت کے لیے ہے ، لہٰذا جو عناصر ذاتی یا سیاسی مفادات کی خاطر اس قومی ضرورت کی مخالفت کرتے ہیں اور ملکی استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ پروفیسر عصام قیصر چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 25 کروڑ آبادی والے ملک کے مسائل پرانے انتظامی ڈھانچے سے حل نہیں ہو سکتے ، نئے صوبوں کے قیام سے انتظامی فاصلے کم ہوں گے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...