مکی روڈ پر سیوریج کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

مکی روڈ پر سیوریج کا کام مقررہ  مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی، مانیٹرنگ انچارج ڈی ایچ کیو ہسپتال حاجی نواز چوہان کا مکی روڈ کا دورہ، سیوریج نالوں کے تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا۔۔۔

 ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے اور مقررہ مدت کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نواز چوہان کا کہنا تھا کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کو تیزی سے حل کیا جا رہا ہے، مکی روڈ پر نالوں کی تعمیر سے اہل علاقہ کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی،حلقہ پی پی 62میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے اور متعدد پر کام تیزی سے جاری ہے ، تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...