ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں ایران کے جغرافیائی و سیاسی مفادات ہماری 'سرخ لکیر' ہیں۔

سینئر مشیر محمد مخبر نے کہا کہ کسی کو بھی جنوبی آبنائے ہرمز یا شمالی زنگزور راہداری جیسے متبادل و جعلی راستوں کے ذریعے حقیقی راہداریوں کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا، جہاں فروری میں شروع ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت کے بعد تہران نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر گزرنے یا امریکی بحری تحفظ پر انحصار کرنے والے تجارتی جہازوں کو بارودی سرنگوں اور تباہی کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...