نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان

برسلز: (دنیا نیوز) پولینڈ کی سرزمین پر تین روسی میزائل گرنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیٹو نے پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور قبل از وقت خبردار کرنے والا طیارہ 'اواکس' تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولینڈ کے نائب وزیر دفاع پاول زالیوسکی نے برسلز میں نیٹو اجلاس کے بعد تصدیق کی کہ اس جدید نظام کی فراہمی سے فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

نیٹو ترجمان کے مطابق یورپ میں اتحادی افواج کے سپریم کمانڈر جنرل الیکسس گرینکیوچ نے اس تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور خطے میں دفاعی حصار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اضافی اثاثوں کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...