ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور نئے متوقع وزیراعظم گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں۔

اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور نئے متوقع وزیراعظم گادی آئزن کوٹ نے کہا کہ ایرانی خطرہ اسرائیل کو درپیش سب سے سنگین خطرہ ہے لیکن اس وقت مجھے اسرائیل کے لئے ایسا کوئی براہ راست اور فوری خطرہ نظر نہیں آتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے فوجی کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...