وزیرآباد:مین بازار سے کوڑا کر کٹ بروقت اٹھانے کی ہدایت

وزیرآباد:مین بازار سے کوڑا کر کٹ بروقت اٹھانے کی ہدایت

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل:اے سی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل نے مین بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور بازار میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے سپروائزرز کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کے ہمراہ بہتر حکمت عملی کے تحت کام کریں اور بازار سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہترین بنائیں، مین بازار شہر کا اہم تجارتی مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں شہریوں اور خریداروں کی آمدورفت رہتی ہے اس لئے یہاں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے ، د کانوں اور بازار کے اطراف صفائی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مقام پر گندگی جمع نہ ہونے دی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...