اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف اداروں اور ہسپتالوں کے دورے
ہسپتال میں صفائی ناقص، بس ٹرمینل غیر فعال، میرج ہالز کو ون ڈش کی ہدایت
جہانیاں (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں انعم صغیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، مریم نواز ہیلتھ کلینک میاں پور، جنرل بس ٹرمینل، ستھرا پنجاب اتھارٹی دفتر، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اور مختلف میرج ہالز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں صفائی ستھرائی، ادویات کے اسٹور، ایکسرے روم، لیبر روم، بیڈ شیٹس اور فارمیسی کا معائنہ کیا، جہاں انتظامات تسلی بخش پائے گئے ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اگلے دورے تک لانز میں مزید پودے لگائے جائیں اور ڈسٹ بن رکھ کر ہسپتال کو مزید خوبصورت بنایا جائے ۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک میاں پور میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب پائی گئی، جس پر متعلقہ عملے کو صفائی، پینے کے پانی اور ویٹنگ ایریا کی حالت فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ جنرل بس ٹرمینل غیر فعال پایا گیا، جبکہ ستھرا پنجاب اتھارٹی دفتر میں آن لائن پورٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے کر صفائی کا نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت کی گئی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں صفائی اور اساتذہ کی حاضری تسلی بخش پائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف میرج ہالز کے مالکان کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments