جامعہ کراچی، سچوان یونیورسٹی میں تعاون کے وسیع مواقع، وی سی

جامعہ کراچی، سچوان یونیورسٹی میں تعاون کے وسیع مواقع، وی سی

سائبر سکیورٹی، زرعی تحقیق، غذائی تحفظ سمیت دیگر شعبے شامل، پروفیسر وسیم قاضیڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کیساتھ چینی یونیورسٹی کا دورہ، بورڈ اجلاس میں شرکت

کراچی (این این آئی)وی سی جامعہ کراچی پروفیسر وسیم قاضی نے پاکستانی ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ پروفیسر محمد ناصرالدین خان کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کاسرکاری دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے دوران 17 نومبر 2026 کوکنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے سالانہ بورڈ اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت سچوان نارمل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ژو جیمنگ نے کی۔اجلاس میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاکستانی اور چینی ڈائریکٹرز، سچوان نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر، سینئر انتظامی عہدیداران اور جامعہ کے فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی اور سچوان نارمل یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی اور ادارہ جاتی تعاون کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مختلف جدید اور اہم شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جن میں سائبر سکیورٹی، کیمپس کی نگرانی اور حفاظتی نظام، جامعہ کراچی میں میوزیم کا قیام، جامعہ میں آمدورفت کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی سہولیات، زرعی تحقیق و جدت اور غذائی تحفظ کے شعبے شامل ہیں۔بورڈ اجلاس میں شرکت کے علاوہ پروفیسر وسیم قاضی نے چین کے شہر چینگدو میں قائم متعدد ممتاز تعلیمی اور تکنیکی اداروں کا بھی دورہ کیا، جن میں اربن ووکیشنل کالج آف سچوان بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر تعلیمی تبادلوں، مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں اور ادارہ جاتی شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...