چک جھمرہ :صفائی و تزئین و آرائش کے خصوصی اقدامات کا فیصلہ

 چک جھمرہ :صفائی و تزئین و آرائش کے خصوصی اقدامات کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت پیشگی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہروں اور تحصیلوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور بہتر شہری سہولیات سے آراستہ کرنے کے پروگرام ‘‘ون ویک، ون تحصیل’’ کے سلسلے میں اس بار تحصیل چک جھمرہ میں خصوصی صفائی، تزئین و آرائش اور ترقیاتی اقدامات کیے جائیں گے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پیشگی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ بدھ کو تحصیل چک جھمرہ میں منعقد ہونے والے پروگرام کے انتظامات، جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز انور علی کانجو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رنگزیب گورایہ سمیت واسا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ بعض اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران آن لائن بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کو تحصیل چک جھمرہ کی اہم شاہراہوں، چوکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی صفائی، مرمت اور خوبصورتی کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں اور پروگرام کے انعقاد سے قبل تمام ذمہ داریاں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...