کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے نئے پل کی تعمیر شروع

 کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے نئے پل کی تعمیر شروع

منصوبے کے تحت پائپاں والا پل سے پہلے نہر پر ایک نیا مخصوص پل تعمیر کیا جائیگا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے کینال روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مخصوص مقام کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر ترقیاتی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت پائپاں والا پل سے پہلے نہر پر ایک نیا مخصوص پل تعمیر کیا جائے گا۔ نئے پل کی تعمیر اور فعال ہونے کے بعد ٹریٹ بیکری کے قریب آمدورفت کے لیے استعمال ہونے والے موجودہ دونوں پل بند کر دیے جائیں گے ۔ اس اقدام سے مذکورہ مقام پر ٹریفک کا دباؤ اور گاڑیوں کا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) محمد آصف چوہدری نے کینال روڈ پر پلوں کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر عمل درآمد اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر مہر ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بتایا کہ کینال روڈ پر ٹریٹ بیکری کے قریب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور گاڑیوں کے غیر معمولی رش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے باہمی اشتراک اور مربوط حکمت عملی کے تحت قابلِ عمل ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کیا گیا اور اس مقام کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کے بعد منصوبے پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...