شہر میں غیر قانونی گیس سلنڈری فلنگ کا دھندہ عروج پر، شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

شہر میں غیر قانونی گیس سلنڈری فلنگ کا دھندہ عروج پر، شہریوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں

مختلف مرکزی شاہراہوں، رہائشی علاقوں، چوک چوراہوں اور اہم مقامات پر بااثر افراد کی جانب سے طویل عرصے سے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کی دکانیں قائم کر کے کاروبار جاری ،شہریوں کاکارروائی کامطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، چوک چوراہوں اور دیگر اہم مقامات پر گزشتہ کئی سال سے قائم گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والی دکانیں علاقہ مکینوں اور شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئی ہیں۔ گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کے دوران آئے روز آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں شہریوں کے زخمی ہونے اور جاں بحق ہونے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے مبینہ طور پر مؤثر کارروائیاں نہیں کی جا رہیں، جس کے باعث شہریوں کی قیمتی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر فیصل آباد میں محکمہ سول ڈیفنس کے حکام غیر قانونی گیس سلنڈر ری فلنگ کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں مبینہ طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف مرکزی شاہراہوں، رہائشی علاقوں، چوک چوراہوں اور اہم مقامات پر بااثر افراد کی جانب سے طویل عرصے سے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کی دکانیں قائم کر کے یہ کاروبار جاری رکھا جا رہا ہے ۔ سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں و ملازمین کی جانب سے قانونی کارروائی کرنے کے بجائے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرنے اور انہیں کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دینے کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی گیس سلنڈر ری فلنگ کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...