زرعی یونیورسٹی میں ملک کی پہلی فورٹیفائیڈ آٹے کی چکی کا افتتاح

 زرعی یونیورسٹی میں ملک کی پہلی فورٹیفائیڈ آٹے کی چکی کا افتتاح

چکی آٹے میں زنک، آئرن، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 شامل ہونگے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سے ملک میں یونیورسٹی کی سطح پر قائم پہلی فورٹیفائیڈ گندم آٹے کی چکی کا افتتاح کر دیا۔ اس چکی سے تیار ہونے والے آٹے میں زنک، آئرن، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 جیسے ضروری مائیکرو نیوٹرینٹس شامل ہوں گے ۔ ابتدائی مرحلے میں یہ آٹا براہِ راست یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو فراہم کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں اس منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے غذائیت کی کمی کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عملی مثال قائم کرنی چاہیے ۔ مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی ایک خاموش بحران ہے ، جو ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور قومی پیداواری استعداد کو متاثر کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپس اور ہاسٹلز میں فورٹیفائیڈ آٹے کی براہِ راست فراہمی کے ذریعے زرعی یونیورسٹی محض کلاس رومز میں غذائی سائنس کی تعلیم دینے تک محدود نہیں، بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے طلبہ اور کمیونٹی کے لیے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور بنیادی خوراک کی دستیابی بھی یقینی بنا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...