ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں:ایم ڈی واسا

 ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مشترکہ  کوششیں ناگزیر ہیں:ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،

کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی ڈینگی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے شعبہ سٹیزن لائزن سیل کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے تحت بلا تعطل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں سی ایل سی کے عملے نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول سمن آباد کا دورہ کیا، جہاں زیر تعلیم طلبہ کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...