ڈاکٹر حمید ہومیو پیتھی، شوابے شراکت داری کے 75 سال مکمل
کراچی میں تقریب، ملک بھر سے ڈاکٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، تاجر رہنما ودیگر شریک3 خصوصی دستاویزی فلموں کی نمائش، تقریب کے اختتام پرثقافتی رقص پیش
کراچی(سٹی ڈیسک)ڈاکٹر حمید جنرل ہومیوپیتھی (HGH) اور جرمنی کے معروف ہومیوپیتھک ادارے ڈاکٹر وِلمار شوابے کے درمیان مثالی شراکت داری کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کراچی میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ممتاز ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور کاروباری و کارپوریٹ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ بھی خصوصی طور پر موجود تھے ، اس تاریخی سنگِ میل کی مناسبت سے جشن کی تقریبات کا افتتاح ہوا ۔تقریب کا ایک نمایاں پہلو تین خصوصی دستاویزی فلموں کی نمائش تھی، جن میں ادارے کی شاندار تاریخ، خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔
شرکاء کو مرحوم ڈاکٹر عبدالحمید اور مرحوم ڈاکٹر معید حمید (تمغئہ امتیاز) کی حیات و خدمات پر مبنی سوانحی فلم دکھائی گئی، جبکہ ہومیوپیتھی کے فروغ کیلئے ڈاکٹر عبدالحمید کی 75 سالہ جدوجہد اور کامیابیوں پر مشتمل جامع دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔تقریب کے دوران ڈاکٹر انعام الحق، عمر حمید انعام، آصف حمید شفاعت اور رضا حمید شفاعت نے مختلف علاقوں سے آنے والے معزز مہمانوں میں خصوصی یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پرڈاکٹر انعام الحق نے اظہارِ تشکر میں معزز مہمانوں، ہومیوپیتھک معالجین، کاروباری شراکت داروں اورتمام شرکا کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی شرکت نے اس تاریخی تقریب کوکامیاب اور یادگار بنایا۔ اختتام پر تمام صوبوں کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتا ہوا ایک دلکش ثقافتی رقص پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments