میپکو نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن، لاکھوں کی ریکوری
ایس ای کی زیر نگرانی ٹرانسفارمرز، 33 میٹرز اور 3300 فٹ تار اتار لی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان اور خانیوال سرکلوں میں رینجرز اور پولیس کے تعاون سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے واجبات وصول کیے گئے جبکہ 11 ٹرانسفارمرز، 33 میٹرز اور 3300 فٹ ایل ٹی لائن اتار لی گئی۔ کارروائیاں متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور رینجرز حکام کی نگرانی میں کی گئیں۔میپکو ملتان سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن ساجد حسین گوندل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں جلال پور پیر والا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments