جہانیاں:2 ٹریفک حادثات، کاریں تباہ، متعدد افراد زخمی

  جہانیاں:2 ٹریفک حادثات، کاریں تباہ، متعدد افراد زخمی

تیز رفتار کار الٹ کر کھیتوں میں جاگری، دوسری پھاٹک پر رکشے سے ٹکراگئی

 جہانیاں (نمائندہ دنیا) جہانیاں میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، جبکہ دوسری کار بند ریلوے پھاٹک پر کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ماڈل ٹاؤن پل 14 جہانیاں روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی قریبی کھیتوں میں جاگری۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ حادثے میں کار سوار دونوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، تاہم 20 سالہ عبداللہ اور 22 سالہ ضیاء اللہ سکنہ چک نمبر 121 دس آر معمولی زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دوسرے واقعے میں چک نمبر 166 ڈبلیو بی ریلوے پھاٹک، ملتان وہاڑی روڈ پر ایک کار سوار خاتون گاڑی پر قابو نہ رکھ سکی اور بند پھاٹک پر کھڑے رکشے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خاتون معمولی زخمی ہوگئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...