الخدمت فاؤنڈیشن:گوشت کے 50800ٹن پیک غزہ پہنچ گئےق
الخدمت فاؤنڈیشن:گوشت کے 50800ٹن پیک غزہ پہنچ گئےدسمبر میں مزید 300ٹن امدادی سامان بھجوایا جائیگا،مخیر حضرات سے عطیات کی اپیل
لاہور (سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے متاثرینِ فلسطین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ٹن پیک گوشت کے 50 ہزار 800 ڈبوں پر مشتمل دو امدادی ٹرک قاہرہ سے رفح بارڈر کے راستے غزہ پہنچ گئے ، جہاں یہ غذائی امداد بے گھر اور متاثرہ فلسطینی خاندانوں اور بچوں کوتقسیم کی جائیگی۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا غزہ کے متاثرین کیلئے غذائی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،دسمبر کے آغاز میں مزید 300ٹن امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔ غزہ میں خوراک کی شدید قلت پرٹن پیک گوشت کی یہ تازہ کھیپ ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو غذائی سہارا فراہم کریگی۔انہوں نے کہا الخدمت نے جنگ اور حالیہ تباہ کن بارشوں و سیلاب سے متاثرہ بے گھر خاندانوں کو موسم سرما کی سختیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی ونٹر ریلیف پیکیج کی تقسیم بھی شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سیلاب اور سردی سے متاثرہ فلسطینی خاندانوں کی مدد کیلئے الخدمت کو دل کھول کر عطیات دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments