جنرل ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد آپریشنز، 7 ہزار مریضوں کا علاج
لاہور (سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق روزانہ 300 سے زائد چھوٹے اور بڑے آپریشنز کامیابی سے کئے جا رہے ہیں جبکہ شعبہ حادثات اور آؤٹ ڈور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران7ہزار سے زائد مریض علاج کیلئے رجوع کرتے ہیں۔ بڑھتے رش کے باوجود انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکرمریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments