سوبستروں پر مشتمل سٹروک اینڈ نیورو سائنسز مراکز کے قیام کاجائزہ
سوبستروں پر مشتمل سٹروک اینڈ نیورو سائنسز مراکز کے قیام کاجائزہ نشتر ،الائیڈ ہسپتال ،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیورو سائنسز مراکز بنانے کا فیصلہ
لاہور (اے پی پی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔پنجاب میں سو بستروں پر مشتمل جامع سٹروک اینڈ نیورو سائنسز سینٹرز کے قیام اور اپ گریڈیشن کا جائزہ لیاگیا۔ملتان،فیصل آباد اور راولپنڈی کے بڑے ہسپتالوں میں نیورولوجی اور نیورو سرجری کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اورپنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور کو صوبے بھر میں نیورو سائنسز کی معیاری طبی سہولیات کیلئے بنیادی ماڈل بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ مجوزہ منصوبے کے تحت نشتر ہسپتال ون اینڈ ٹو ملتان،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں 6سے 12 ماہ کے دوران جدید نیورو سائنسز مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکا مقصد جنوبی، وسطی اور شمالی پنجاب کے مریضوں کو جدید اور معیاری نیورولوجی و نیورو سرجری کی سہولیات انکے علاقوں میں فراہم کرنا ہے ۔ منصوبے سے دماغی امراض اور فالج کے مریضوں کو بروقت علاج اور جدید طبی سہولیات فراہم ہونگے ۔ سلمان رفیق نے کہا حکومت صوبہ بھر میں دماغی مریضوں کیلئے انکی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments