مختلف جرائم میں ملوث 13ملزم گرفتار

مختلف جرائم میں ملوث 13ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث 13ملزم گرفتار کرلیے ۔

تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے عتیق، کفایت ، صدیق ، زین ، مصور اور یوسف کو گرفتار کیا جن پر خاتون سے دست درازی، اسلحہ کے زور پردھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔ تھانہ اچھرہ پولیس نے ذیشان منور، لیاقت آباد پولیس نے مجتبیٰ، گلشن راوی پولیس نے احسن، شادباغ پولیس نے خرم ، علی رضا، شفیق آباد پولیس نے جبار اور کاہنہ پولیس نے عدیل کوقابو کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...