پاک ایران جامعات کا فلکیات میں اشترا ک بڑھانے کافیصلہ
پاک ایران جامعات کا فلکیات میں اشترا ک بڑھانے کافیصلہیوایم ٹی اور ایرانی یونیورسٹی آف نیشاپور کا مشترکہ تحقیقی منصوبوں میں تعاون پر اتفاق
لاہور (خبر نگار )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے ایرانی یونیورسٹی آف نیشاپور کے صدر ڈاکٹر حسن صادقی سمرجانی نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں جامعات میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کو وسعت دینے ، بالخصوص فلکیات کے شعبے میں مشترکہ اقدامات آگے بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات میں طلبہ و اساتذہ کے تبادلے ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، علمی کانفرنسوں اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ ابراہیم حسن مراد نے شعبہ فلکیات میں دونوں جامعات میں مشترکہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سائنسی تحقیق کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ ابراہیم حسن مراد نے ایرانی مہمان کو یو ایم ٹی کے لینگویج سینٹر کے تحت فارسی زبان کی تدریس و ترویج کیلئے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیااور فارسی زبان کے تاریخی، تہذیبی و علمی پس منظر کو اجاگر کرتے کہا کہ یہ زبان پاکستان اور ایران کے مشترکہ علمی و ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments