فائرنگ سے زخمی طالب علم دم توڑ گیا، دو ملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا 18 سالہ طالب علم ذیشان طارق نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔۔
پولیس نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزموں طیب اور فیضان نعیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ذیشان طارق ٹیوشن کے لیے گھر سے نکلا تو ملزموں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ ابتدائی طور پر اقدام قتل کی دفعہ 324 ت پ کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم طالب علم کی ہلاکت کے بعد اس میں قتل کی دفعہ 302 ت پ بھی شامل کر دی گئی ہے ۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔دوسری طرف سی پی او ملتان نے والدین سے اپیل کی ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments